میسور ضلع کی ڈپٹی کمشنر شیکھا سے بد سلوکی کرنے والے وزیر اعلی ٰ سدرامیا کے قریبی ساتھی کے مری گوڈا کے خلاف چارج شیٹ داخل

03:35PM Thu 4 May, 2017

میسور (بھٹکلیس نیوز)مورخہ 3جولائی 2016کو میسور کے گورنمنٹ گیسٹ ہاؤز میں اس وقت کی میسور ضلع کی ڈپٹی کمشنر مسز سی شیکھا کے ساتھ بد سلوکی کے ساتھ پیش آنے پر میسور کی پولیس نے ریاستی وزیر علی ٰ شری سدرامیا کے قریبی حمایتی و میسور ضلع پنچایت کے سابق صڈر کے مری گوڈا کے خلاف چارج داخل کردیا ۔ میسور کے دیوراجہ پولیس تھانے کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مسٹر راج شیکھر نے میسور ضلع پنچایت کے سابق صدر کے مری گوڈا اور انکے دو ساتھی بسوراجو اور منجوناتھ کے خلاف 45 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کردیا۔ مورخہ 3 جولائی 2016 کو میسور کے گورنمنٹ گیسٹ ہاوئز میں جب مسز سی شیکھا نے پروٹوکول کے تحت وزیر اعلی ٰ سری سدرامیا سے ملاقات کے لئے پہنچی تو ، کے کری گوڈا اور انکے دو ساتھیوں نے میسور ضلع کی ڈپٹی کمشنر کی کار کو روک لیا تھا اور بدسلوکی کی تھی۔ بعد میں مسز سی شیکھا نے میسور کے نظر آباد پولیس اسٹیشن میں ان تینوں کے خلاف شکایت درج کی تھی۔ جس کے بعد کے مری گوڈا میسور سے کئی دنوں تک فرار ہوگئے تھے اور بعد میں مورخہ 3 اگست کو نظر آباد پولیس تھانے میں پولیس کے سپرد کر دیا تھا۔اور کے مری گوڈا کو بعد میں 22 دنوں تک جیل میں گزارنے پڑے تھے۔ اور بعد میں ضمانت پر انہیں رہا کیا گیا تھا۔