وزیر علیٰ سدرامیا کی قیاد ت والی کانگریس کی ریاستی حکومت کا فراغ دلانہ فیصلہ

03:43PM Thu 17 Aug, 2017

میسو ر (بھٹکلیس نیوز) ریاستی وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا نے گزشتہ چار برسوں سے اپنے ہر فیصلے سے ریاست کے مسلمانوں کو خوش کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ اپنی اس روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے میسور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شری سدرامیا کی قیادت والی یاستی حکومت نے امسال میسور کے بین الاقوامی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات کا افتتاح کنڑا کے مشہور شاعر " کری گلو سار کری گلو " کے شہرت یافتہ پروفیسر کے یس نثار احمد کے ہاتھون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مورخۃ 21 ستمبر کو میسور کے چامنڈی پہاڑ پر پروفیسر کے یس نثار احمد صاھب بین الاقوامی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات کا افتتاح کرینگے۔ ہر ہمیشہ سوٹ میں نظر آنے والے پروفیسر کے یس نثار احمد صاحب تمام زبانون کے بولنے والے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں میں یکساں کے مقبول ہیں۔ چاہے وہ موسم سرما ہو یا موسم گرما ہم ہمیشہ وہ صرف اور صرف سوٹ میں نظر آئینگے۔ یہی انکی پہچان ہے۔