سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے سُنی اور شیعہ علماء کی ملاقات

02:49PM Tue 29 Nov, 2016

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سنی اور شیعہ علماء کے وفود نے ان کے مشرقی صوبے کے حالیہ دورے کے موقع پر ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان سے اتوار کے روز علماء اور مذہبی رہ نماؤں نے ملاقات کی ہے۔وہ مکانات ،ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی سے متعلق مختلف بڑے منصوبے کے افتتاح کے سلسلے میں مشرقی صوبے کے دورے پر تھے۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے شاہ عبدالعزیز مرکز برائے عالمی ثقافت کا بھی افتتاح کیا ہے۔ یہ سعودی آرامکو کے کارپوریٹ ویژن کا توسیعی منصوبہ ہے اور علم پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے اس کے کام کا تسلسل ہے۔
 9dccf22e-9024-4ac0-8100-bf722e71b477_16x9_600x338