بیرونی ممالک سے بھٹکل آنے والے افراد سرکاری افسران کی جانچ میں مکمل تعاون کریں: مجلس اصلاح و تنظیم
04:01PM Sun 15 Mar, 2020
بھٹکل: 15 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آئے دن ملک میں عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رہی کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے مجلس اصلاح و تنظیم نے بیرونی ممالک سے آنے والے حضرات و خواتین سے گزارش کی ہے کہ وہ سرکاری افسران اور محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنی طبی جانچ کے بعدان کے صلاح و مشوروں پر عمل کریں۔
مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹر ی کی جانب سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے لیے ہورہی اس جانچ سے کسی بھی فرد کو گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے عوام کی بھلائی اور دیگر افراد کو اس سے محفوظ رکھنے لیے سرکاری افسران سے تعاون کرنے کی گزارش کی ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی کے گھر میں مقامی ہیلتھ محکمہ سے کوئی بھی افسر جانچ کے لیے آئے تو اس سے تعاون کریں اس میں ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔