موبائل فون سمیت چھوٹے آلات چارج کرنے والا کوٹ تیار

03:11PM Mon 5 Dec, 2016

ٹوکیو: جاپان کے ایک ڈیزائنر نے شمسی توانائی سے بجلی بناکر موبائل اور ٹیبلٹ جارچ کرنے والا ایک کوٹ تیار کیا ہے جو آپ کے فون کو کبھی بند نہیں ہونے دیتا۔ تاہم اس کی قیمت بہت زیادہ ہے ۔ کوٹ کی پشت پر چار اور آگے دو عدد سولر سیلز لگائے گئے ہیں جو سورج کی روشنی جذب کرکے اس کی مدد سے کوٹ میں نصب ایک پاور پیک کو چارج کرتے رہتے ہیں۔ اسے جونیا وٹنابے نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے جو غیرمعمولی اور اچھوتے لباس ڈیزائن کرنے کی شہرت رکھتےہیں۔ اس کوٹ کو ایف ڈبلیو 16 کا نام دیا گیا ہے۔ کوٹ میں ایک مائیکرو یوایس بی پورٹ بھی ہے جس سے جڑ کر موبائل فون چارج کیا جاسکتا ہے۔