نکاح سے پہلے سعودی جوڑوں کی باہمی جانکاری کا نیا پروگرام
04:19PM Tue 4 Mar, 2014
بھٹکلیس نیوز4 0مارچ41
سعودی عربیہ، (ایجنسی)سعودی عرب کی وزارت قانون و انصاف نےعائلی زندگی سے متعلق ایک نئے مسودہ قانون پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت شادی سے قبل لڑکی اور لڑکے کو ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کی اجازت فراہم کی جائے گی۔ فی الوقت یہ پروگرام تیاری کے مراحل میں ہے۔ اسے قانونی شکل میں لانے میں وقت بھی لگ سکتا ہے۔وزارت انصاف کے مشیر ڈاکٹر ناصر العودہ نےبتایا کہ حکومت جو مسودہ قانون تیار کر رہی ہے اس کے تحت میاں بیوی دونوں کو شادی سے قبل ایک دوسرے کے بارے میں جان کاری کا حق دیا جائے گا۔ شادی سے قبل خاتون اور مرد دونوں محکمہ صحت اور وزارت داخلہ سے ایک دوسرے کے سیکیورٹی سے متعلق معاملات اور صحت کی تصدیق کر سکیں گے۔اس قانون کی منظوری کے بعد سعودی عرب پہلا خلیجی ملک ہو گا جہاں شادی سے قبل مرد وخواتین کو اپنے ہونے والے شریک حیات کے بارے میں جانکاری کا حق دیا جائے گا۔