اسدالدین اویسی کو بڑا جھٹکا ، مہاراشٹر الیکشن کمیشن نے مجلس اتحادالمسلمین کی منظوری کو کیا منسوخ

02:01PM Wed 13 Jul, 2016

ممبئی : مہاراشٹر میں ریاستی الیکشن کمیشن نے اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اے آئی ایم آئی ایم کی بحیثیت ریاستی سیاسی پارٹی منظوری کو منسوخ کر دیا ہے۔

پارٹی کے ذریعہ آڈٹ اور آئی ٹی ریٹرن کی تفصیلات جمع نہیں کرنے کی وجہ سے ریاستی الیکشن کمیشن نے یہ کاروائی کی ہے۔ خیال رہے کہ پارٹی کو 31 دسمبر 2015 تک تفصیلات جمع کرنی تھی ، مگر وہ جمع نہیں کرپائی ۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے 191 پارٹیوں کی بھی منظوری منسوخ کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد اب ایم آئی ایم کے امیدوار اپنی پارٹی کے نشان پر الیکشن نہیں لڑ سکیں گے ۔امیدواروں کو ایک طرح سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اترنا ہوگا۔ خیال رہے کہ ایم آئی ایم کے مہاراشٹر میں کل 2 اراکین اسمبلی ہیں۔