بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا سب سے بہترین خدمت ہے :رمیش
11:21AM Mon 29 Jul, 2013
بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا سب سے بہترین خدمت ہے :رمیش
بھٹکلیس نیوز / 29جولائ 13
چنتامنی/"آج کے زمانہ میں علم سے بڑی کوئی دولت نہیں اس لئے سماج کا ہر ایک فرد قرض کر کہ بھی تعلیم حاصل کریں تو سب سے بہتر کام ہے" ان خیالات کااظہار یہاں کے رایل اسکول میں پرتےبھاپُرسکھارا پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ریاستی وکلیگا سنگھ کے کارکن یلوہلی رمیش نے کیا انہوں نے کہا تعلیم کو حاصل کرنے کےلئے حد مقرر کرنے کے بجائے طلبہ کو چاہئے کہ وہ تعلیم کو محدود تصور نہ کریں۔ کیونکہ علم حاصل کرنے کے لئے کوئی حد مقرر کرنا بیو قوفی کی دلیل ہے، طالب علم حد نہیں بلکہ مقصد کو اگے رکھ کر تعلیم حاصل کریں۔انہوں نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر طلبہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ علم کو طلبہ کی نہیں بلکہ طلبہ کو علم کی ضرورت ہوتی ہے،کسی بھی قوم کی سر بلندی کاراز اسکی تعلیم میں پوشیدہ رہتا ہے،ایک فرد کو چاہئے کہ وہ کتنا ہی مالدار اور عزت دار ہے اگر وہ جاہل ہے تو اسکی مثال ایک کھوکھلے درخت جیسی ہے،جو بظاہر دیکھنے کو تو تر وتازہ لیکن اندر سے کھوکھلا ہوتا ہے،انہوں نے کہا سماج کا مالدار طبقہ سماج کے غریب طلبہ کے علم کے لئے مدد کریں،ایک ہاتھ سے تھالی نہیں بجاتی دو ہاتھوں سے ہی تھالی بجائی جاتی ہے اس لئے مالدار طبقہ ان کے لئے ایک ہاتھ ہے۔آج ماں باپ آپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرکہ ان کو اعلیٰ افسران بنائےگے یہی ان کے لئے سب سے بڑی دولت ہے،انہوں نے مزید کہا سماج کی سب سے بہترین خدمت ایک غریب بچے کو تعلیم یافتہ بنانا ہے اور ملک کے ہر بچے کو تعلیم یافتہ بنانا سب سے بہترٰن خدمت ہے،بعد ریاستی وکلیگا سنگھ کے کنوینر ایم این سداشیورے ڈی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم حاصل کرنے ہر ایک پر بہت اہم و ضروری ہے۔ملک کی ترقی صرف تعلیم یافتہ نوجوان سے ہی ہوسکتی ہے،بعد آدی چن چنگری کے شری سداشیور سوامی جی نے بھی خطاب کیا اور علم حاصل کرنے پر زور دیا،اس موقع پر ایس۔ایس۔ایل۔سی میں نمایاں کامیاب اور زیادہ نمبر حاصل کرنے والے دس طلباءکو نوٹ بکس تعلیمی اشیاء کے ساتھ آگے ان کی تعلیمی خرچ کے لئے دس دس ہزار روپئے اور انعامات بھی دیئے گئے۔اس پروگرام کی صدارت اسکول کی میر معلمہ پریمالتا نے انجام دی،اس پروگرام میں وکلیگا طبقہ کے ضلع صدر جے آر نارائن سوامی،تعلقہ صدر آر وینکٹ رمناریڈی،سماجی خدمت گزار بی نارائن سوامی،ایس این شری رام ریڈی، ڈاکٹر سی شیونا،بی جناردھن ریڈی،شری رام ریڈی،چندرہ ریڈی، سوبھاریڈی،پی پرکاش ریڈی، اشوک کمار بی لکشمن ریڈی اور دیگر کئی لوگ موجود تھے۔

