داؤد ابراہیم کی سامنے آئی نئی تصویر، اب ایسا نظر آتا ہے ڈان؟

12:37PM Sat 23 Apr, 2016

نئی دہلی : انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے۔ اس تصویر میں داؤد ابراہیم سیاہ کوٹ اور پٹھاني سوٹ میں نظر آ رہا ہے۔ 1993 بم دھماکے کے بعد داؤد ابراہیم کی پہلی بار پوری تصویر سامنے آئی ہے۔ چند سال پہلے کراچی میں ایک ہندوستانی جرنلسٹ نے یہ تصویر حاصل کی تھی ۔ اس سے پہلے گزشتہ سال بھی ایک تصویر سامنے آئی تھی ، جس میں داؤد بغیر موچھوں کے ساتھ نظر آیا تھا۔ تقریبا 60 سال کا داؤد اس نئی تصویر میں کم عمر کا لگ رہا ہے۔ داؤد نے کالے رنگ کا کوٹ اور سفید پٹھاني سوٹ پہنا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر نہیں لگ رہا کہ داؤد نے پلاسٹک سرجری کرائی ہے۔ پہلے خبر آئی تھی کہ داؤد نے اپنا حلیہ بدل لیا ہے اور پلاسٹک سرجری کرالی ہے۔