امتحان میں ناکامی کا خوف؛بچیاں اسکول سے فرار

03:22PM Tue 8 Oct, 2013

بھٹکلیس نیوز منگلور/201304B1B8358/13 منگلور کے این ایم پی ٹی اسکول کے چھٹی جماعت کی3 طلبہ کی گزشتہ کل یعنی سات اکتوبر کی دوپہر کو گمشدگی کی پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔جنہیں ہبلی میں ٹریس کیا گیا ۔ان تین لڑکیوں کی شناخت ورشینی،رکشیتہ،ویشوروپا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ این ایم پی ٹی اسکول کی چھٹی جماعت کی طالبات ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ روز انہ کی طرح یہ تینوںسات اکتوبر کو اپنے اسکول گئیں لیکن انکی گھر واپسی نہیں ہوئی،گھروالوں کی طویل چھان بین کے بعد وہ محکمہ پولس کے پاس جا کر اس معاملہ میں شکایت درج کرائی۔پھر جیسے ہی انہیں یہ خبر موصول ہوئی کہ یہ تینوں لڑکیاں ہبلی کی بس میں سوار ہوکر ہبلی روانہ ہوئی ہیں۔تاہم اُسی بس میں ان لڑکیوں میں سے کسی ایک کا رشتہ دار بھی سفر کررہا تھا جیسے ہی بس ہبلی پہنچی اُس شخص نے لٖڑکیوں کو پولس تھانہ لے گیا جہاں ان لڑکیوں میں سے ایک لڑکی نے اپنے والدین سے منگلور رابطہ کیا۔ پھر کسی طرح سے اُ ن لڑکیوں کو ہبلی سے منگلور لانے کا انتظام کیا گیا ،دوسرے دن 8 اکتوبر کی شام کو منگلور پہنچنے پر جب محکمہ پولس افسر نے ان لڑکیوں سے اس سلسلہ میں دریافت کیا تو لڑکیوں نے بتا یا کہ ہمیں امتحان میں کم نمبرات حاصل ہوئے تھےپس اسی خوف سے ہم نے یہ قدم اُٹھایا تھا۔ اداریہ:بیجا سختی کی بجائے علم کا شوق پیدا کرنے کی کوشش کی جائے اور مختلف ذرائع کا استعمال کرکے انہیں حصول علم کی ترغیب دی جائے۔بچوں کی نفسیات کا لحاظ رکھنانیہایت ضروری ہے ورنہ سنگین نتائج سے دوچار ہونا پڑھتا ہے۔