پنشن کمیٹی کی تشکیل
02:22PM Sun 21 May, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز )محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کی جانب سے پریشان حال صحافیوں کو فراہم ہونے والی پنشن سے متعلق کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے احکامات جاری کے گئے ہیں۔ کمیٹی کے ذریعہ اہل صحافیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مستحقین کا انتخاب کیا جائے گا۔کمیٹی کے سربراہ محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ کے سربراہ ہوں گے۔ اراکین کے طور پر سینئر صحافی صدیق آلدوری، شانتما ، ایچ آر شری شا، منوہر یروٹی ، اور وینکٹیش مورتی کو نامزد کیاگیا ہے،جبکہ محکمۂ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائرکٹر ممبر سکریٹری ہوں گے۔