جموں و کشمیر : لائن آف کنٹرول پار کر کے ہندوستانی سرحد میں داخل ہوا پاکستانی ہیلی کاپٹر ، فوج نے دیا معقول جواب
01:54PM Sun 30 Sep, 2018
Share:
پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان کا ایک ہیلی کاپٹر اتوار کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگیا ۔ یہ واقعہ دو پہر 12:13بجے پیش آیا ۔ ہندوستان کی جانب سے اس واقعہ کا معقول جواب دیا گیا ۔ فوج نے چھوٹے ہتھیاروں سے اس پر فائرنگ کی۔
اس واقعہ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے ، جس میں نظر آرہا ہے کہ سفید رنگ کا ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر ہندوستانی سرحد میں اڑ رہا ہے اور وہ گولیوں کی آواز سننے کے بعد لوٹ جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گل پور سیکٹر میں پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر ہندوستان سرحد میں داخل ہوا ۔ یہ ڈھلن سیکٹر کی طرف گیا ۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج نے نول ، سسار اور ہاتھی پوزیشن سے اس پر گولہ باری کی۔