کورونا کی دہشت؛ تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے بھٹکل جالی سمندر کے ساحل کے قریب نہ جانے کی صلاح

02:58PM Thu 19 Mar, 2020

بھٹکل: 019 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ اسی کے تحت آج بھٹکل کے مشہور سیاحتی مقام جالی سمندر ساحل پر بھی جالی پٹن پنچایت کی جانب سے عوام کو سمندر کے پاس تفریح کے لیے نہ آنے کی صلاح دی گئی۔ پنچایت کی جانب سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام 31/مارچ تک جالی ساحل پر جمع ہونے سے گریز کریں تاکہ کورونا جیسی وباء کو پھیلنے سے روکا جائے۔ اس موقع پر پنچایت کے چیف افسر اور دیگر اہلکار عوام میں اس کی بیداری کے لیے ہینڈ بل تقسیم کرتے ہوئے دکھائی دیے۔