اگلے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی جیت ہوگی اور حکومت بھی بنائے گی: گنڈوراؤ
03:34PM Fri 15 Sep, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ پردیش کانگریس کے کارگزار صدر دنیش گنڈوراؤ نے کہا کہ اگلے لوگ سبھا انتخابات میں کانگریس کی زبردست کامیابی ہوگی اور مرکز میں حکومت بھی بنائے گی۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کانگریس کے نائب صدر راھل گاندھی نے کیالی فورنیا میں مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات کی شکست کو لیکر تمام کانگریس لیڈروں کو اپنے ضمیر کو ٹٹولنے کی ضرورت ہے۔ خود کانگریس لیڈروں نے اُمیدواروں کو ہرانے میں اہم کردار کیا تھا۔ خود راھل گاندھی نے اعتراف کیاہیکہ اُندنوں میں انہیں کافی گھمنڈی تھی اوربہت غرور تھا۔ انہوں نے کہا کہ راھل گاندھی نے امریکہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بے عزتی نہیں کی ہے لیکن ملک کے اندرونی مسائل اورلوگوں کے لئے ہورہی پریشانی کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ اس کے لئے کئی مرکزی وزراء راھل گاندھی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم کا عہدہ بی جے پی کی جاگیر نہیں ہے۔ مودی کو بھی اپنی معیاد ختم ہونے کے بعد اس عہدے سے سبکدوش ہونا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی مخالف پالیسوں ۔نوٹ بندی اور دیگر غلط فیصلوں کی وجہ سے آج غریب اور خط غربت کے لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔جی ایس ٹی اوردیگر فیصلو ں سے ملک کی معاشی حالت خراب ہونے لگی ہے۔نریندرمودی اور ان کی کابینہ کے تمام وزراء کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کی جانچ کی ضرورت ہے۔سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈ یورپا کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش ہے۔اس لئے تمام اضلاع اور تعلقہ جات کا دورہ کررہے ہیں۔ ہمیشہ دلتوں کی مخالفت کرنے والے یڈ یورپا اب دلتوں کے گھر جاکر کھانا کھانے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویراشاشوا لنگایت کے مذہب کے بارے میں کوئی بیان دینانہیں چاہتے۔ اس مذہب کے لئے الگ ذات کا درجہ دینا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ حکومت نہیں کرسکتی۔ اس مذہب کے لوگوں کو ہی آپسی بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی ضرورت ہے۔