افسران کے مطابق گورنر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ریاست میں ایسے حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ انتخابی نتائج اعلان کئے جانے کے 15 دنوں بعد بھی مستحکم حکومت ممکن نہیں ہے ۔ گورنر نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کیلئے سبھی کوششیں کی گئیں ، لیکن انہیں مستحکم حکومت بننے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ہے ۔
بی جے پی کے ذریعہ حکومت سازی سے انکار کئے جانے کے بعد شیو سینا ، این سی پی اور کانگریس سے حمایتی خط حاصل کرنے میں ناکام رہی ، جس کے بعد گورنر نے شرد پوار کی قیادت والی این سی پی کو منگل کی رات ساڑھے آٹھ بجے تک حکومت سازی کیلئے دعوی پیش کرنے کیلئے کہا تھا ۔ گورنر نے حالانکہ اپنی رپورٹ میں اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ این سی پی نے منگل کی صبح ان سے کہا کہ پارٹی کو ضروری حمایت حاصل کرنے کیلئے تین دن کا مزید وقت چاہئے ۔
این سی پی اور کانگریس سے قربت کے بعد اب این ڈی اے کی میٹنگ میں بھی شریک نہیں ہوگی شیو سینا
02:43PM Thu 14 Nov, 2019
مہاراشٹر میں این سی پی اور کانگریس سے نزدیکی بڑھنے کے بعد اب شیو سینا اتوار کو ہونے والی این ڈی اے کی میٹنگ میں بھی شرکت نہیں کرے گی ۔ تاہم مہاراشٹر میں بی جے پی – شیو سینا کے درمیان تلخی پیدا ہوجانے کے بعد بھی ابھی تک شیو سینا نے باضابطہ طور پر اپنی حمایت واپس نہیں لی ہے ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ ماہ ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد سے حکومت کی تشکیل کو لے کر جاری اختلافات کے درمیان منگل کی شام صدر راج نافذ کردیا گیا ۔
افسران نے بتایا کہ مرکزی کابینہ نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی رپورٹ پر ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے آرٹیکل 356 ( 1 ) کے تحت مہاراشتر میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش پر دستخط کردئے ہیں ۔