لو ک آیوکتہ کے بقیہ معاملات جلد نمٹائیں جائیں گے ۔جسٹس بھاسکر راؤ
12:26PM Thu 24 Jul, 2014
بھٹکلیس نیوز/24جولائی،14
کاروار/لوک آیوکتہ جسٹس ڈاکٹر بھاسکر راؤنے اطلاع دی کہ وائی بھاسکر راؤ نے اطلاع دی ہے کہ لو ک آیوکتہ کے پاس باقی معاملات کو جلد نمٹانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ،کاروار کے ضلع رنگ مندر میں عوام کی شکایت سن کر معاملات کی تحقیق کر نے کے بعد اخباری نمائندوں سے مخاطب تھے، کاروارمیں عوام سے مختلف محکموں سے متعلق جملہ 55/معاملات کو نمٹانے کے اقدامات کئے گئے ہیں ،گذشتہ برس 14/فروری کو لوک آیوکتہ کے عہدہ کا جائزہ لیتے وقت 4572/معاملات باقی تھے ، اسکے بعد مزید ان میں1751/مقدمات کا اضافہ ہوا ،ان میں سے اب تک 5881/مقدمات کو نمٹایاجارہا ہے ،لوک آیوکتہ کے مقدمات میں حکومت کے عرضداشت وصول کر نے کے بعد لوک آیوکتہ متعلقہ افسران سے صفائی طلب کی ،انہوں نے افسران سے کہا کہ شکایت کو دور کرنے کے لئے درکار وقت مقرر کیجئے ،محکمہ مالیات اور بلدیہ کے بعض معاملات سے متعلق تحقیق کر کے رپورٹ پیش کر نے کے لئے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ محفوظ جنگلاتی زمین میں ہو ٹل چلانے کے لئے دی گئی اجازت کے بارے میں تحقیق کر نے کے بعد لوک آیوکتہ نے کہا کہ قانون کے مطابق محفوظ جنگلات زمین سی ہو ٹل قائم کر نے کی گنجائش نہیں ہے ،قانون میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ کسی کواس کی اجازت نہیں دینی چایئے کہ قانون کی حد پار کریں نہیں دینی اس پروگرام میں ڈپٹی کمشنر ٹی ایم ریجو ، ایس پی آر دلیپ ،ضلع پنچایت سی ای او منوہر موجود تھے ۔