سرپن کٹہ اسپورٹس کلب کی طرف سے بھٹکل کے مختلف مقامات پر دوپہر کے کھانے کی تقسیم

02:34PM Sun 12 Apr, 2020

بھٹکل:   12 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سرپن کٹہ اسپورٹس کلب کی جانب سے گزشتہ چار پانچ دنوں سے بھٹکل میں دوپہر کے وقت کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔ اس کلب کے ایک ذمہ دار نے بھٹکلیس کو بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں سے مسلسل یہ کلب دوپہر کے اوقات میں کھانا تقسیم کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے ہوٹل وغیرہ بند ہونے کی وجہ سے بہت سے افراد کو کھانا نہیں مل رہا ہے اس لیے ہماری طرف سے راستوں پر رہنے والے بھوکے افراد، ٹرک وغیرہ کے ڈرائیوروں اور دیگر بھوکے افراد کو روزانہ تین سو سے چار سو تک کی تعداد میں کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔ اس میں چاول کے ساتھ ترکاری اور آچار وغیرہ شامل رہتا ہے۔