رکن اسمبلی کے ہاتھوں بھٹکل میں کسانوں کے رابطہ مرکز کا سنگ بنیاد
04:40PM Fri 16 Sep, 2016
بھٹکلیس نیوز / 16 ستمبر، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) کسانوں کو مختلف سہولتیں پہنچانے کے غرض سے تیار ہونے والے رابطہ مرکز کا سنگ بنیاد رکن اسبلی منکال ویدیا کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے کسانوں کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی بہت سی سہولیات کا تذکرہ کیا اور کسانوں کو ان سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی۔
اس موقع پر کھیتی باڑی میں مشغول رہتے ہوئے فوت ہونے والے کسان کے اہل خانہ کو امدادی چیک بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت صدرایشور نائک،نائب صدر رادھا اشوک ویدیا، ضلع پنچایت رکن البرٹ ڈی کوسٹا،وٹھل نائک، تعلقہ پنچایت سی ای او مسٹر سی ٹی نائک اور دیگر کئی ذمہ داران موجود تھے۔