سعودی عرب کے شہر تبوک ریجن میں شدید برف باری
03:23PM Wed 27 Jan, 2016
سعودی عرب میں سردی کی نئی لہر کے باعث ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ تبوک ریجن میں شدید برف بری کے بعد سڑکیں اور پہاڑیاں برف کی سفید چادر سے ڈھکی ہوئی ہیں ۔
ملک کے مختلف شہروں ریاض،دمام ،مدینہ منورہ ،جدہ ، مکہ مکرمہ ،حا یل ،با حا ،بریدہ کے علاقوں میں سرد ہوا ئیں چلنے لگیں ہیں اور درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے ، شہریوں نے گرم کپڑے پہن لیے جبکہ گھروں میں الیکٹرک ہیٹروں کے جلانے کا رواج بھی ہوگیا ہے ۔
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شہری بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرم کپڑوں کا استعمال ضرور کریں جبکہ گھروں میں سردی کی شدت کم کرنے کے لیے الیکٹرک ہیٹر کا استعمال انتہائی احتیاط کے ساتھ کریں تا کہ کسی نا خوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے ۔