عجوہ کھجور میں ایسی کیا بات ہے؟
01:15PM Tue 3 Nov, 2015
مدینہ المنورہ کی عجوہ کھجور میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ کینسر پیدا ہونے سے روکتی ہے۔اس کھجور میں کھجور میں خاصیت موجود ہے کہ وہ سوزش اور خون میں انفیکشن کو روکتی ہے اور یہ سوزش اور دردوں کے خلاف بالکل اسی طرح کام کرتی ہے جیسے آئی بو پرفین اور ایسپرین کرتی ہیں۔
کنگ سعود یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی یہ تحقیق امریکی جرنل آف ایگریکلچر اور فوڈ کیمسٹری کے 61ویں شمارے میں شائع ہوئی ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ عجوہ کھجورمیں انٹی آکسیڈینٹس کی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ سوزش کے خلاف بہت اچھا کام کرتی ہے۔امریکی ادارے یونیورسٹی آف مشی گن کے تحقیق کار مورالدہران نائیر نے سعودی ادارے کے ساتھ مل کر عجوہ کھجور کی خصوصیات جاننے کے لئے تحقیق کا آغاز کیا۔
ماہرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ عجوہ کھجور میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ کینسر کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتی ہیں اور انسان کو مختلف طرح کی بیماریوں جیسے ذیابیطس سے بچاتی ہیں۔
سیاہ براؤن رنگ کی یہ کھجور اپنی نرمی اور خستہ پن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور اس لئے اس کی قیمت تمام کھجوروں سے بہت زیادہ ہے۔