لنگن مکی کے بعد اب گیر سوپا کے ڈیم سے بھی پانی کا اخراج
05:30AM Fri 17 Aug, 2018
بھٹکل : 16 اگست،2018 (بھٹکلیس بیورو) شراوتی بیلٹ پر گذشتہ تین چار دنوں سے جاری مسلسل بارش کے بعدپڑوسی تعلقہ ہوناور سے بہنے والی شراوتی ندی خطرے کے نشان سے بھی اوپر بہہ رہی ہے۔ ایسے میں خطرہ کو بھانپتے ہوئے ایک روز قبل لنگن مکّی ڈیم سے 21,223کیوسک پانی کو بھی باہر چھوڑا جارہا تھا جبکہ اس کے ایک دن بعد ہی مسلسل ہورہی بارش کے نتیجہ میں گیرسوپّاڈیم کے پانچ گیٹوں سے بھی پانی کا اخراج شروع کیا گیا ہے ۔
شراوتی بیلٹ کے لوگوں نے اس بات پر راحت کی سانس لی ہے کہ بارش دوپہر سے رُکی ہوئی ہے، جس سے توقع ہے کہ پانی گھروں میں داخل نہیں ہوگا۔تاہم احتیاطی طور پر معمر افراد اور بچوں کو ندی کے کناروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ تین چار دنوں کی مسلسل بارش اور منہ زور ہواؤں سے شراوتی ندی میں طغیانی آگئی ہے اور پ ندی سے نکل کر کھیتوں سمیت کئی مکانات میں داخل ہوگیا تھا تاہم بارش کے رکنے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔