تاج محل کے تحفظ کو لیکر یوگی حکومت کو سپریم کورٹ کی پھٹکار
01:36PM Wed 11 Jul, 2018
تاج محل کے تحفظ میں لا پرواہی کو لیکر سپریم کورٹ نے یوپی کی یوگی حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ سپریم کورٹ نے تاج محل ٹریپوجیم زون (ٹی ٹی زیڈ) کو حکم دیا ہے کہ وہ کورٹ میں حاضر ہو اور سپریم کورٹ کو اس سے متعلق پوری جانکاری دیں۔
سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت سے پوچھا کہ تاج محل کے آس پاس انڈسٹریز کو بڑھانے کیلئے اجازت کیوں دی گئی؟ سپریم کورٹ نے پیرس کی ایفل ٹاور کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یوپی حکومت وہا ں سے سیکھے کہ تاریخی عمارتوں کو کیسے سنبھال کر رکھا جاتا ہے۔