شیموگہ کے سیہا دری کالج میں برقعہ پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اے بی وی پی تنظیم نے کیا احتجاج

11:56AM Sat 4 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 4 فروری،2017 شیموگہ / (نامہ نگار) شیموگہ میں جمعرات کے روز سیہادری کالج کیمپس میں اس وقت حالات بگڑ گئے جب کالج کے ایک پروگرام میں اے بی وی پی طلبہ تنظیم نے مسلم طالبات کے برقعہ پہننے کو لے کر احتجاج کیا۔ اطلاع کے مطابق جمعرات کو کالج کیمپس میں ایک اجلاس منعقد ہونے والا تھا جس میں کالج پرنسپال نے تمام طلبہ کو مکمل یونیفارم کی پابندی کرنے کی ہدایات دیں تھیں۔ تاہم جب چند طلبہ نے اس کی مخالفت کی تو انہیں پروگرام میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، جس پر ناراض طلبہ نے برقعہ پہن کر اندر موجود طالبات کو بھی باہر نکالنے کی مانگ کی اور نہ ماننے پر خود زعفرانی شال پہن کر اندر داخل ہوگئے۔ اے بی وی پی کے کارکنوں کی جانب سے جب احتجاج سنگین رُخ اختیار کرگیا  تو شیموگہ شہر کے رکن اسمبلی کے بی پرسننا کمارنے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے ساتھ تبادلہ خیا ل کیا اور کوئمپویونیورسٹی کے قانون کے مطابق یہ احکامات جاری کئے کہ ڈگری سطح کیلئے یونیفارم پہن کر کالج آنا لازم نہیں ہے،اس وجہ سے سیہادری کالج میں یونیفارم کو ضروری نہ بنا یا جائے۔جیسے ہی یہ احکامات جاری ہوئے اے بی وی پی کے کارکنوں نے ا س معاملے کو نیا رنگ دینے کیلئے اب یونیفارم کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کو کالج کے احاطے میں شرانگیزی شروع کردی۔ دیکھتے ہی دیکھتے کالج کا ماحول کشیدہ ہوگیااور مسلم طالبات خوف محسوس کرنے لگیں۔ IMG-20170204-WA0088 IMG-20170204-WA0091 IMG-20170204-WA0095 IMG-20170204-WA0096