آیورویدک ڈاکٹر نے دی ایلوپیتھک کی دوائیاں؛ دوائیوں کے اثر سے طالبہ کی موت

03:07PM Wed 10 Jan, 2018

بھٹکلیس نیوز / 10 جنوری،2018 اڈپی / (بھٹکلیس نیوز بیورو) اڈپی کے ایک آیورویدک ڈاکٹر کی دی ہوئی ایلوپیتھک دوائیوں کی وجہ سے طالبہ کی موت واقع ہوگئی ہے جس کی شناخت اڈپی ودھودیا کالج کی طالبہ نمرتا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق لڑکی کے چہروں پر آئے کیل مہاسوں کی وجہ سے لڑکی جب علاج کرانے آیورویدک ڈاکٹر کے پاس گئی تو ڈاکٹر نے اسے ایلوپیتھک کی دوائیاں دے دیں جس کا اثر زیادہ ہونے کی وجہ سے طالبہ کو بخار چڑھ گیا جس کے بعد اسے کے ایم سی میں داخل کرایا گیا۔ تاہم وہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ اس سلسلہ میں آج ودھودیا کالج میں طالبہ کی موت پر سوگ مناتے ہوئے چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ (کنڑا سے ترجمہ: اے جے اسدی)