ریاست میں وقت سے پہلے اسمبلی انتخابات ہونا یقینی:دیوے گوڈا
03:50PM Tue 11 Jul, 2017
بنگلور:(بھٹکلیس نیوز) سابق وزیراعظم اور جے ڈی ایس کے سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڈا جے ایس کے دفتر میں اتوار کو پارٹی لیڈروں کے ساتھ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے۔کہاکہ ریاست میں اسمبلی انتخابات وقت سے پہلے ہونے کے امکانات کافی زیادہ دکھائی دے رہے ہیں۔ بی جے پی اورکانگریس پارٹیوں کی جانب سے ہورہی سرگرمیوں کودیکھاجائے تووقت سے قبل ہی ریاستی اسمبلی انتخابات ہونایقینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی بھی انتخابات کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔ پارٹی دفترمیں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے اعلیٰ لیڈران ریاست میں وقت سے قبل انتخابات کومدنظر رکھ کر جہاں نئے پارٹی نگراں کار کومقررکیاہے وہیں 5سکریٹریوں کو بھی مقرر کرتے ہوئے انہیں اضلاع میں پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ دوسری جانب بی جے پی کے قومی صدرامیت شاہ بھی سیٹیں تقسیم کرنے کے جوبیانات دے رہے ہیں ان تمام باتوں کاجائزہ لیاجائے تو صاف پتہ چلتاہے کہ ریاست میں قبل ازوقت اسمبلی انتخابات کاہونا طے ہے۔ دیوے گوڈا نے کہاکہ ان کی پارٹی میں سوٹ کیس کاکلچر نہیں ہے۔ اس طرح کی کلچر کی باتیں مذکورہ دونوں قومیائی پارٹیوں میں ہواکرتی ہیں۔ ان کی پارٹی میں نہ توکوئی سوٹ کیس دینے والاہے اورنہ ہی لینے والا، انہوں نے کہاکہ بی جے پی پارٹی میں سوک کیس لینے اور دینے والے موجود ہیں۔ لیکن ان کی پارٹی میں اس طرح کاکوئی نظام ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے پوتے پراجول ریونا نے جذبات میں آکرپارٹی میں بھی سوٹ کیس لے کر شمولیت اختیارکرنے اورٹکٹ دینے کاالزام لگایاتھا۔ اس بات کو لے کر وہ بہت ناراض تھے۔ آج صبح پراجول نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر اپنی غلطی کااعتراف کرتے ہوئے ان سے معافی بھی مانگ لی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ان کے پوتے نے ان سے کہا کہ اگر پارٹی نے انہیں نوٹس جاری کی تواس کاجواب بھی دینے کے لئے تیار ہیں۔ اگروہ کہیں توپارٹی کی سرگرمیوں سے دور بھی رہنے کایقین دلایاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ملاقات کے دوران انہوں نے پوتے کو وارنگ بھی دی ہے کہ وہ آئندہ کوئی بھی بات کرنے سے قبل سوچ سمجھ کر کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں ڈسپلن کے خلاف ورزی کو وہ بالکل برداشت نہیں کریں گے اور پراجول نے بھی ڈسپلن کو توڑا ہے اس لئے انہوں نے کمار سوامی سے معافی طلب کرنے کا پراجول کو مشورہ دیا۔ دیوے گوڈا نے دوبارہ واضح طورپر کہا کہ آنے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کمار سوامی کی قیادت میں ہی لڑے جائیں گے اور اجتماعی لیڈر شپ میں انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں جنوبی کینرا ضلع میں فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضلع میں امن برقرار رکھنے کیلئے بہت جلد ادباء مفکرین، دانشوروں، مٹھوں کے مٹاریش اور تمام مذاہب رہنماؤں کو ساتھ لے کر امن اجلاس طلب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان واقعات کو لے کر بی جے پی اور کانگریس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ دونوں پارٹیوں کو ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے وہاں امن وامان برقرار رکھنے میں اپنی دلچسپی دکھانی چاہئے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 20جولائی کو پیالیس گراؤنڈ میں خواتین ورکرس کا کنونشن ہوگا۔ جس وقت وہ وزیراعظم تھے تمام شعبوں میں خواتین کو33?فیصد ریزرویشن لانے کا مسودہ پیش کیا تھا لیکن اس مسودہ کو اتفاق رائے سے منظوری نہ ملنے کی وجہ سے یہ التواء میں پڑا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس کنونشن کے ذریعے خواتین کو33? فیصد ریزرویشن کی مانگ کو لے کر ریاست گیر احتجاج بھی کریں گے۔ دیوے گوڈا نے بتایا کہ آج اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری ہونے والی تھی لیکن پارٹی میں دیگر پارٹیوں کے لیڈران کی شمولیت کی وجہ سے اور آنے والے دنوں میں مزید کئی لیڈران شامل ہونے والے ہیں۔ اس لئے فہرست فی الوقت روک دی گئی ہے۔ اخباری کانفرنس میں رکن اسمبلی گوپالیا،رکن کونسل ٹی اے شراون بھی موجود تھے۔