پھر اٹھا ای وی ایم - وی وی پیٹ میں چھیڑچھاڑ کا معاملہ ، سپریم کورٹ جانے کی تیاری میں اپوزیشن
12:10PM Sun 14 Apr, 2019
ای وی ایمس کے ناقابل اعتبار ہونے کے مسئلہ کو ایک بار پھر اٹھاتے ہوئے 21اپوزیشن جماعتوں نے مشینوں کے نامناسب طورپر کام کرنے اور مشینوں میں اُلٹ پھیر کے مسئلہ کو متحدہ طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا انتباہ دیا ہے۔اس سلسلہ میں اہم اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ای وی ایمس کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھائے اور کئی شبہات کااظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر شدید نکتہ چینی کی۔
کانگریس کے سینئر لیڈر ابھشیک منوسنگھوی نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کے بعد کئی سوالات اس خصوص میں اٹھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی ایک جماعت کو ووٹ دینے کے لئے بٹن دبانے پر کسی دوسری جماعت کو ووٹ جارہا ہے ۔وی وی پیٹ میں نشان صرف تین سکنڈس تک ہی دکھائی دے رہا ہے۔
یہ پریس کانفرنس جمہوریت بچاو کے نعرے کے تحت کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اس مسئلہ کو قانونی طورپر آگے لے جائیں گی۔یہ پریس کانفرنس اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کے اجلاس کے بعدمنعقد کی گئی۔مسٹر سنگھوی نے کہاکہ بغیر کسی جانچ کے لاکھوں رائے دہندوں کے نام فہرست رائے دہندگان سے آن لائن حذف کردیئے گئے ۔پارٹیوں نے اس سلسلہ میں کمیشن کو طویل فہرستیں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کم از کم 50وی وی پیاٹس کے ٹرائلس کی گنتی ضروری ہے۔ہم اس مسئلہ کو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کمیشن نے اس سلسلہ میں ہماری جانب سے کئے گئے مطالبہ پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ہم نے شفافیت کا کمیشن سے مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اب سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کے ماسوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔کمیشن اگر وی وی پیٹس کی سپلس کی گنتی کرتا ہے تو اس کے لئے پانچ سے زائد دن درکار ہوں گے ۔ہم نے کمیشن سے کہاکہ وہ اپنی ٹیم کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کرے ۔ایسا کرنے سے پانچ دن درکار نہیں ہوں گے۔مزید پولنگ عہدیداروں کی اس عمل میں تیزی کے لئے ضرورت ہے۔