اگلے ماہ دوسرے ہفتہ میں راھل گاندھی بوتھ سطح کے ایجنٹوں سے خطاب کریں گے
03:09PM Sat 26 Aug, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔کانگریس نے اگلے اسمبلی انتخابات کے لئے ابھی سے ہی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس کے لئے کئی سلسلہ وار پروگراموں کا انعقاد کرنے کی منصوبہ بندی تیارہوگئی۔ کانگریس کے نائب صدر بوتھ سطح کے ایجنٹوں کا اجلاس اور کنونشن کا انعقاد کرنے کے ذریعہ پارٹی کا رک میں نیا جوش پیدا کریں گے۔ اگلے ماہ انعقاد ہونے والے کنونشن میں لگ بھگ 60ہزار سے زائد ایجنٹس شامل ہوں گے اور یہ اجلاس اگلے ماہ کے دوسرے ہفتہ یا تیسرے ہفتہ میں بنگلور پیالس میدان میں ہوگا۔ اس ماہ کے آخر تک بوتھ ، پنچایت اور وارڈ سطح پر کمیٹیوں کو تشکیل دے کر تمام تفصیلات پردیش کانگریس کمیٹی کو دینے کا حکم دیا گیا ہے ۔ہاسن، منڈیا ، بلاری ، وجیاپورہ اور دیگر اضلاع میں کمیٹیوں کو تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔ اس لئے ان تمام اضلاع کے صدر اور دیگر عہدیداروں سے ڈاکٹر پرمیشور نے ملاقات کرکے کمیٹیوں کو تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔بوتھ سطح کی کمیٹی اگلے ماہ سے ہر گھر کو جاکر ریاستی حکومت کے کارناموں اورمرکزی حکومت کی ناکامی ۔ مہنگائی ۔ بے روزگاری۔ رشوت خوری ۔ہندوستان میں اقلیتی او ر دیگر طبقہ کے لوگ خود کو غیر تحفظ تصور کرنا ۔ بنیادی مسائل کی طرف وزیر اعظم نریندرمودی کی عدم توجہ اور دیگر کئی معاملات کی جانکاری اور معلومات فراہم کرائیں گے ۔ اس تعلق سے بہت جلدکتابچہ اور پمفلٹس بھی شائع کئے جائیں گے۔ اسی درمیان تمام عہدیداروں کودی گئی ذمہ داریوں کونبھانے کے لئے متعلقہ اضلاع ۔ اسمبلی حلقوں اور بوتھ میں ہی زیادہ وقت صرف کرنا ہوگا۔ اسمبلی انتخابات کی تیاریاں اور کمیٹی کو نبھانے ہوگی۔ دوسری طرف پردیش کانگریس کمیٹی میں عہدہ حاصل کئے کئی اضلاع کے صدورکو ان کی جگہ دیگر صدور کو انتخا کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔منڈیا ۔ میسور ۔ داونگیرے ۔ ہاسن ۔وجیاپور اور دیگر کئی اضلاع کے صدور کو پردیش کانگریس کمیٹی میں عہدہ ملا ہے ۔دوسری طرف نئے عہدیداروں نے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہے ہیں یا نہیں اسکی جانکاری دینے کے لئے مقامی کارکن کو حکم دیا گیا ہے ۔دوسری طرف پرمیشور نے تمام وزراء کو ہر دن وقت نکال کر پردیش کانگریس کے دفتر اوراضلاع کا دورہ کرنے کا حکم دیا ہے اس کے ساتھ ہی تمام وزراء کو اضلاع میں جنتا درشن کرنے کے ذریعہ عوام کے مسائل حل کرنے کا حکم دیا ہے ۔پرمیشور نے اب زیادہ وقت پردیش کانگریس دفتر میں ہی گزارنے اور پارٹی کے مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔