نئے پولیس اسٹیشن اور   کوارٹرس  کا قیام

02:16PM Wed 22 Mar, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ گنیانا بھارتی پولیس تھانہ کی سرحد کافی وسیع ہے، انتظامی اور عوامی مفاد کے پیش نظر اس تھانہ کی حدود کو تقسیم کرتے ہوئے انا پورنیشوری نگر پولیس تھانہ کے قیام کیلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اسمبلی میں ایس ٹی سوم شیکھر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ عوام کو کم وقت میں تھانہ تک پہنچنے میں سہولت کے مقصد سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتایاکہ ٹمکور ضلع میں پولیس کوارٹرس کے قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جس کے تحت 24پی سی ، 6ایس آئی اور مرحلہ تین میں 120 پی سی اور 6؍ ایس آئی کوارٹرس تعمیر کئے جارہے ہیں ، جس کے تحت 2275کروڑ روپیوں کے تخمینہ سے تین مرحلوں میں گیارہ ہزار مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔اسمبلی میں ٹمکور کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رفیق احمد شیخ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ پہلے مرحلے کے تعمیر ی کام مکمل کرلئے گئے ہیں، جبکہ دوسرا مرحلہ جاری ہے، اور تیسرے مرحلے کیلئے ٹنڈر کا عمل شروع کیاگیا ہے۔