اترکینرا ضلع میں بھاری بارش؛ سداپور میں درخت گرنے سے فوریسٹ افسر کی موت
04:13PM Tue 23 Jul, 2019
کاروار: 23 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں گزشتہ دو دن سے بھاری مقدار میں بارش ہورہی ہے جس کے چلتے آج ضلع کے تمام اسکولوں اور کالجوں کو تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
تیز ہواؤں کے ساتھ آج ہوئی بارش کے نتیجہ میں ضلع کے بہت سے مقامات سے نقصان کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ کہیں پر گھروں میں پانی گھسنے سے گھر کے مکین بے گھر ہونے کی خبریں ہیں تو کہیں ریلوے پٹری پر چٹانیں گر پڑنے سے ریل گاڑی کے رک جانے کی بھی خبر ہے۔
وہیں ان تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش سے آج صبح سداپور میں ایک فوریسٹ افسر پر درخت گرنے سے اس کی موت واقع ہوگئی ہے آفسر کی شناخت ششی دھر (58) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ششی دھر بائک پر سوار ہوکر ادھر سے گزر رہا تھا کہ درخت اس پر گر پڑا ۔ دڑکت کے گرنے کی وجہ سے سڑک کئی گھنٹوں کے لیے بند ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ تیز و تند ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے پیش نظر آج ضلع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا اور تمام تعلیمی اداروں کو چھٹی دی گئی تھی۔