کیرالہ میں چاند کی رؤیت ثابت ہونے پر بھٹکل و اطراف میں بھی رمضان المبارک کا اعلان؛ کل ہوگا پہلا روزہ

02:32PM Thu 23 Apr, 2020

بھٹکل: 23 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کیرالہ کے کالی کٹ میں رمضان کے چاند کی رؤیت ثابت ہونے پر بھٹکل میں بھی قاضی صاحبان نے کل بروز جمعہ یکم رمضان المبارک ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھٹکل کے ساتھ ساتھ مینگلور میں بھی قاضی صاحب نے بھی رمضان المبارک کا اعلان کیا ہے۔ ادارہ بھٹکلیس اس ماہ صیام کی مبارک باد پیش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رمضان کو پوری انسانیت کے لیے خیر و عافیت اور ہدایت کا مہینہ بنائے اسے ہماری مغفرت کا ذریعہ بنائے اور اس سال کو پوری دنیا کے لیے امن و آشتی کا پیامبر بنائے، اس کی برکتوں سے دنیا میں پھیلی وبا کا خاتمہ کرے۔ آمین