ایم ایل سنیل نائک نے اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ کیا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

04:19PM Tue 6 Aug, 2019

بھٹکل: 6 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پورے ساحلی کرناٹک میں تین دن سے جاری موسلا دھار بارش کے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے آج بھٹکل-ہوناور ایم ایل اے سنیل نائک نے  اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد ملا کے ساتھ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ موصوف ایم ایل اے نے متاثرین کے تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے افسران کو اس تعلق سے ضروری ہدایات دیں۔