رکن اسمبلی سنیل نائک  کی صدارت میں بھٹکل تعلہ پنچایت ہال میں پہلی  کے ڈی پی میٹنگ کا انعقاد؛ کانگریسی لیڈران غیر حاضر

03:47PM Thu 21 Jun, 2018

بھٹکل: 21 جون، 18(بھٹکلیس نیوز بیورو) رکن اسمبلی مسٹر سنیل نائک کی صدارت میں آج بھٹکل تعلقہ پنچایت ہال میں پہلی کے ڈی پی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایم ایل اے سنیل نائک نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سرکاری اسپتال میں ہورہی کوتاہیوں کا تذکرہ کیا اور اس جانب فوری توجہ دینے کا حکم دیا ۔ اس موقع پر سنیل نائک نے بھٹکل سرکاری بس ڈپو کے مینجر سے بھٹکل –ہوناور بس کے جانے میں تاخیر پر ان سےاستفسار  کرتے ہوئے کہا کہ بس کی تاخیر کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات پیش آرہی ہیں لہذٰا آئندہ ایسا نہ ہونے دیں۔ اس موقع پر سنیل نائک نے اتی کرم جگہوں پر کئی سالوں سے رہ رہے لوگوں کے لئے ان کے گھروں کی مرمت کی اجازت دینے کی محکمہ جنگلات کے افسران سے درخواست کی اور کہا کہ فاریسٹ محکمہ کو اس میں ان کے لئے نرمی لانی چاہئے ۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر اور تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا ویدیا، میناکشی جٹپا نائک اور دیگر کانگریس پارٹی لیڈران میٹنگ سے غیر حاضر  رہے جس پر رکن اسمبلی نے آئندہ میٹنگ میں انہیں حاضر رہنے کی تاکید کی اور  نہ آنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کرنے کی بات کہی۔ پروگرام کے آخر میں رکن اسمبلی سنیل نائک نے معذور بچوں میں مفت لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیا ۔