تیراکی کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہونے والے جواں سال ابراہیم عابدہ سپرد خاک
01:09PM Fri 12 Jul, 2019
بھٹکل: 12 جولائی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے کڈوین کٹہ ڈیم میں تیراکی کے دوران بدھ کی شام کو پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ ڈوب کر لاپتہ ہونے والے ابراہیم عابدہ (16) کی نعش آج جمعہ کے وقت وینکٹاپور ندی سے برآمد کر لی گئی تھی۔
سرکاری اسپتال میں اس تعلق سے ضروری کارروائی انجام دینے کے بعد میت کو اہل خانہ کے حوالہ کیا گیا تھا جس کے بعد شام 05:30 بجے جامع مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور قدیم قبرستان غوثیہ محلہ میں تدفین عمل میں آئی۔
اس دوران بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوان سمیت مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد سرکاری اسپتال اور جنازہ کے ساتھ موجود تھی۔
واضح رہے کہ جواں سال حافظ ابراہیم ابن فیصل عابدہ فاروقی اسٹریٹ کا رہنے والا تھا اور دو روز قبل ہی عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر لوٹا تھا۔ ابراہیم کے ڈوب کر لاپتہ ہونے کے بعد سے ہی بھٹکل کے نوجوان ہر ممکن جگہ پر اس کی تلاش کر رہے تھے اور آج صبح ہی مینگلور اور مرڈیشور سے ماہر تیراکوں کی مدد سے اس کی تلاش کی گئی تھی لیکن جمعہ کے وقت عبدالرزاق نامی ایک نوجوان ابراہیم کی نعش کو پانی کے اوپر دیکھ کر دوسرے لوگوں کو اس کی اطلاع دی۔
ادارہ بھٹکلیس ان کے اہل خانہ اور دوست و احباب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جواں سال فرزند کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔آمین