پینے کے پانی کے لئے منسپالٹی کے روبرو دھرنا

11:41AM Wed 31 Jul, 2013

پینے کے پانی کے لئے منسپالٹی کے روبرو دھرنا بھٹکلیس نیوز /31جولائ 13 چنتامنی/آج وارڈ نمبر 4،2،3/کے خواتین اور وارڈ کے کئی لوگوں نے آج منسپالٹی کے روبرو پر زور دھرنا دیا،دھرنا دیتے ہوئے خواتین نے کہا یہاں کی منسپالٹی کندیہ کے بل ہر بار ہم سے لے رہی ہے،اور پانی کی بل بھی لے رہی ہے،لیکن منسپالٹی چند وارڈوں کو پانی سربراہی کرنے میں بلکل سیاست کررہی ہے۔ پچھلے چھ مہینوں سے ان وارڈوں میں پانی ٹھیک طرح نہیں آرہا ہے۔ لیکن منسپالٹی کے افسران پینے کے پانی کو سپلائی کرنے کے لئے تاخیر کرکہ لاپرواہی کررہے ہیں۔ اس لئے یہاں ایسا افسران کی ضرورت نہیں ہے۔ جو پانی کے لئے سیاست کررہے ہیں ایسا افسران کو فوراََ یہاں سے معطل کیا جائے۔ اس موقع پر وارڈ کے تمام خواتین منسپالٹی دفتر میں گھس کر ہنگامہ کیا اور متعلقہ افسران کے خلاف نعرے بازی کی لیکن کمشنر چنے گوڈا خاموش رہے ان کے ہنگامہ کرنے پر انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا وہ لوگ لگتار تین چار گھنٹے دھرنا دینے کے بعد بھی کوئی افسران دھرنا دینے والوں کی طرف غور ہی نہیں کیا دفتر میں تمام افسران اپنے اپنے کاموں میں مشغول تھے۔ خود دھرنا کرنے والے خواتین بیزار ہوکر دھرنا کو واپس لیا، اس دھرنا میں گوتما، منیر، ناگراج،شبیر،وینکٹ رونپا،بابو،شیوماّ،انیتا،ریڈیماّ،اور کئی خواتین موجود تھے۔ pani ki liye ahtajaj 1