کالج کے خراب نظام کو لیکر ناراض طلباء کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو یاد داشت

11:47AM Wed 31 Jul, 2013

کالج کے خراب نظام کو لیکر ناراض طلباء کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو یاد داشت بھٹکلیس نیوز /31جولائ 13 بیدر/ شہر کے سرکاری پی یو بوائزکالج میں طلبہ کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لیکن پرنسپل اس طرف توجہ نہ دے کر اپنی من مانی کررہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر فوری طورپر اس طرف توجہ دے کر طلباءکے مسائل کو حل کرنے کے لئے ویرکنڑی گرا سینا کی جانب سے احتجاج منظم کیاگیا۔ اور سڑک پر لیٹ کر آواز پہنچانے کی کوشش کی ۔ کالج میں طلباءی مختلف مسائل سے دوچار ہیں ۔ کالج میں لائبریری ہونے کے باوجود طلباءکو پڑھنے کے لئے کتابیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔ کالج میں پینے کے پانی کا مسئلہ بھی ہے اس کو حل نہیں کیا جارہا ہے۔ اور اس کالج میں بیت الخلاء کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ طلباءکو ڈریس نہیں دیا جاتا۔ کالج ساڑھے سات بجے شروع ہوتاہے لیکن پرنسپل کے اوقات دیگر ہیں ۔ اس طرح کے 8/مطالبات کو لے کر آج احتجاج منظم کرکے ایک یاد داشت ڈپٹی کمشنر کو پیش کی گئی۔ اس احتجاج میں ضلع صدر شیوکمار تنگا ، ونود سمہا، رگھوناتھ کمٹھانے ، رجنی کانت سندھے ، آنند بیلدار ، مالی پاٹل سمیت سینا کے مختلف کارکنان اور سرکاری کالج کے طلباء نے اس میں حصہ لیا۔ Protest by Veer Kannadigar Sene 1