بھٹکل انجمن کالج کے دو طالب علموں کو فٹ بال اور والی بال میں یونیورسٹی بلیو کا خطاب

03:29PM Tue 12 Dec, 2017

بھٹکلیس نیوز / 12 دسمبر، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل انجمن کالج کے دو طالب علم  محمد رائف ابن محمد رضوان گنگاولی اور محمد نوید ابن نثار احمد خان نے یونیورسٹی بلیو کا خطاب حاصل کیا ہے۔ اول الذک محمد رائف کو یہ خطاب فٹ بال میں ملا ہے تو نوید نے یہ خطاب والی بال میں حاصل کیا ہے۔ یہ دونوں طالب علم کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے فٹ بال اور والی بال ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔ ان کی اس کامیابی پر انجمن کے صدر، جنرل سکریٹری اور انتظامیہ ممبران نے ان کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔