مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اورشہریوں میں چھڑپیں

01:06PM Tue 2 Apr, 2019

فلسطینی شہریوں اوراسرائیلی فوج کے درمیان چھڑپوں کے بعد مغربی کنارے اور رامالہ میں حالات کشیدہ ہوگئےہیں۔فلسطینی وزارتِ صحت نے ایک بیان جاری کیا۔ جس میں بتایاگیاہے کہ اسرائیلی فوج اورفلسطینی شہریوں کے درمیان مغربی کنارے پرہوئی چھڑپوں میں ایک شہری ہلاک ہوگیاہے۔ جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کرلی گئی ہے۔ وہ قالندیا کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اپنے خاندان کے ساتھ زندگی بسرکررہاتھا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں ایک مکانات میں داخل ہوکرتلاشی مہم شروع کی تھی۔ اسرائیلی فوج پتھراؤ کی واردادوں میں ملوث نوجوانوں کی نشاندہی کرناچاہتی تھی۔ وہیں دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ جنوب۔مغربی شہررامالہ میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج پرپتھراؤ کیا۔ فلسطینی شہریوں نے پندرہ دن پہلے ایک اسرائیلی فوجی پرحملہ کردیاتھا۔جس کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں اوراسرائیلی فوج چھڑپیں جاری ہے۔