بھٹکل بندر روڈ پر ’اسنو وائٹ‘ نامی آئس کریم کی دکان کا افتتاح

03:46PM Fri 26 Apr, 2019

بھٹکل: 26 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل بندر روڈ نیو انگلش اسکول کے بالمقابل آج عصر بعد ’اسنو وائٹ‘ نامی آئس کریم کی دکان کا افتتاح ہوا ہے جو دکان عوام کو گرمی سے ایک حد تک راحت پہنچانے کا کام انجام دے گی۔ جناب آفتاب کولا صاحب، جناب دامدابو انصار صاحب اور جناب دامدا بو عبدالعظیم صاحب کی ملکیت والی اس دکان میں مینگلور کی مشہور کمپنی آیڈیل اور دیگر لذیذ آئس کریم دستیاب ہیں۔ اس دکان کا افتتاح مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی کی دعا کے ساتھ ہوا۔