آئندہ پانچ سالوں کے لئے بھی میں ہی وزیر اعلٰی رہونگا:سدرامیا
02:16PM Fri 22 Sep, 2017
میسور ستمبر ( بھٹکلیس نیوز )
یہاں میسور کے چامنڈی پہاڑ پر شہر میسور کا نظارہ کرنے نصب کردہ دوربین کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا نے کہا کہ آئندہ 5 سالوں کے لئے میں ہی اس ریاست کا وزیر اعلی ٰ رہونگا۔ اور امید ظاہر کی کہ ہماری اس ریاست کے عوام میرا بھرپور ساتھ دینگے اور دوبارہ کانگریس کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرائینگے۔ اس موقع پر اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شری سدرامیا نے میسور کے رکن پارلیمان پرتاب سمہا سے مخاطب ہوکر کہاکہ حلقہ چامنڈیشوری کے رکن اسمبلی شری جی ٹی دیوے گوڈا تو میری حمایت ضرور کرینگے تم بھی میری حمایت کا اعلان کردو۔ شری سدرامیا نے ان قدیم یادوں کو تاز ہ کیا جب وہ اپنے والد کے کاندگے پر بیتھ کر دسہرہ جلوس کا نظاہرہ کرتے تھے۔ شہر میسور میں شاندار لائٹنگ پر اپنی بے پناہ مسرت کا اظہار کرتے وہئے شری سدرا میا نے میسور ضلع انتظامیہ کو مبارکباد پیش اور ریاست کے تمام عوام کو بھی دسہرہ تیوہار کی پر خلوص مبارکباد پیش کی۔ میسور ضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ہچ سی مہادیواپا اور ریاستی وزیربرائے تعلیم، اوقاف اور اقلیتی بہبود جناب تنویر سیٹھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔