انجمن بوائز ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح

04:26PM Sun 18 Aug, 2019

بھٹکل: 18 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے صد سالہ اجلاس کی کڑی کے طور پر اقلیتی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور اس کا حل کے موضوع پر منعقد دو روزہ سیمنار کا آج شام اختتام ہوگیا ہے۔   اس موقع پر انجمن آباد میں آج صبح مولانا سید مصطفی رفاعی ندوی کے ہاتھوں انجمن بوائز ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر مولانامحترم کے ساتھ سیمنار میں شرکت کے لیے تشریف لائے معزز مہمانان اور عمائدین شہر و انجمن کے عہدیداران موجود تھے۔