گجرات کے انچارج ڈی جی پی پی پی پانڈے کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

01:57PM Sun 11 Dec, 2016

احمد آباد : گجرات کے انچارج دائریکٹر جنرل آف پولیس پی پی پانڈے کی تقرری کا معاملہ رفتہ رفتہ گرماتا جارہا ہے ۔ پانڈے کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ گجرات ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف گجرات کے سابق ڈی جی پی جولیو ریبیرو نے سپریم کورٹ میں اس تعلق سے ایک عرضی داخل کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ پی پی پانڈے عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس کے ملزم ہیں اور ان پر سنگین الزامات ہیں، ایسے میں اگر وہ گجرات کے ڈی جی پی کے طور پر کام کریں گے ، تو اس سے کیس کی صحیح تفتیش نا ممکن ہے۔ اس معاملے پر آئندہ دنوں میں مزید سنوائی کی جائے گی۔
 واضح رہے کہ اگست ماہ میں گجرات ہائی کورٹ نے ریاست کے انچارج ڈی جی پی پی پی پانڈے کی تقرری کے خلاف داخل عرضی خارج کردی تھی۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ پی پی پانڈے کی تقرری انچارج ڈی جی پی کے طور پر کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نےیہ فیصلہ ایک بیچ کا راستہ اپناتے ہوئے لیا تھا ۔