سنٹرل لائبریری کی تجدید شدہ عمارت کا افتتاح

06:01PM Sun 23 Apr, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز) محکمۂ لائبریری کی جانب سے عالمی یوم کتب کے موقع پر ریاست کی سنٹرل لائبریری کی تجدید شدہ عمارت کاافتتاح 23اپریل بروز اتوار صبح 11بجے کبن پارک میں واقع سنٹرل لائبریری میں ہوگا۔ وزیر تعلیمات ، اقلیتی بہبود واوقاف تنویر سیٹھ اس عمارت کا افتتاح کریں گے۔ وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج ، ویب سائٹ ،وزیر برائے ہاؤزنگ ایم کرشنپا، ای لائبریری سی ڈی اور وزیر زراعت کرشنابائرے گوڈا صد سالہ نغمہ کی سی ڈی کااجراء کریں گے۔وزیر برائے شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ صدارت کریں گے۔میئر جی پدماوتی دستاویزی فلم کی سی ڈی اور وزیر برائے کھیل کود ونوجوانان امور پرمود مادھو راج صد سالہ تقریبات کے یادگار کے طور پر اسٹامپ کااجراء کریں گے۔رکن پارلیمان پی سی موہن سمیت دیگر منتخب نمائندے بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔