لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سے جنگ جیسے صورتحال بر قرار

03:56PM Fri 16 Dec, 2016

سرینگر۔16دسمبر(یو این این) چند دنوں کی خاموشی کے بعد بین الاقوامی سرحد پر ایک مرتبہ پھر پر پاک بھارت ا فواج کے درمیان گولیوں کا شدید تنادلہ ہو اجس کے نتیجے میں لائین آف کنٹرول کے آر پار رہائش پذیر لوگوں میں ایک دفعہ پھر تشویش اور خوف و دہشت کا ماحول میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔اسی دوران پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جب کہ 8 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر گزشتہ ایک ہفتے سے چھا سکوت جمعہ کو اس وقت ٹوٹ گیا جب پاک بھارت افواج کے درمیان بندوقوں کے دہانے ایک مرتبہ پھر کھل گئے اور طرفین کے مابین گولیو ں کا شدید تبادلہ ہوا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر ایک بار پھر پاکستانی رینجرس نے بغیر کسی اشتعال کے بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ بھاری کرتے ہوئے ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجرس کی گولہ بھاری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا تاہم پاکستانی رینجرس کی جانب سے بار بار بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا اور فریقین کے در میان رات بھر گولہ بھاری کا سلسلہ جاری رہا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق لائین آف کنٹرول پر تعینات فورسز نے جوابی کاروائی بھی کی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔