مجلس اصلاح وتنظیم کے وفد کی رامچندرا کے اہل خانہ سے ملاقات
03:03PM Wed 27 Sep, 2017
بھٹکلیس نیوز / 27 ستمبر، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) گزشتہ روز میونسپالٹی میں خود سوزی سے ہلاک ہونے والے رامچندرا نائک کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے لئے آج مجلس اصلاح و تنظیم کا وفد ان کے گھر پہنچا اور ان سے اپنی ہمدردیوں کا اظہار کیا۔
صدر تنظیم جناب مزمل قاضیا صاحب نے اس واقعہ کو افسوسناک بتاتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ اس موقع پر وفد نے مہلوک کی ماں سے بھی ملاقات کی جوکہ رامچندرا نائک کی موت کے بعد سے بستر سے ہی لگی ہوئی ہے۔
اس وفد میں صدر تنظیم کے علاوہ نائب صدر جناب عنایت اللہ شابندری صاحب، جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری صاحب، جناب صدیقہ میراں صاحب اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔