یوگی کے وزیرنےکہا ’’رام مندرکی تعمیرہوگی، حکومت ہماری ہے اورسپریم کورٹ بھی ہمارا‘‘۔

12:11PM Sun 9 Sep, 2018

رام مندر تعمیر پر چل رہے تنازعہ کے درمیان بی جے پی کے کوآپریٹیو وزیر مکٹ بہاری ورما کا ایک بڑا بیان آیا ہے۔  میڈیا سے بات چیت میں وزیر مکٹ بہاری ورما نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی ہمارا ہے اور عدلیہ بھی۔ رام مندر بن کر رہے گا۔ واضح رہے کہ کابینی وزیر مکٹ بہاری ورما بہرائچ کے قیصر گنج سے بی جے پی کے ممبراسمبلی ہیں۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی مندر کے مدعے پر نہیں، ترقی کے مدعے پر اقتدار میں آئی ہے۔ مندر ان کے لئے لائق احترام ہے۔ مندر بنے گا کیونکہ سپریم کورٹ بھی ہمارا ہے، ایگزیکٹیو اور مقننہ بھی ہماری ہے اور ملک بھی ہمارا ہے۔
 اس بیان پر بی جے پی لیڈر انل سنگھ نے سی این این- نیوز 18 کو بتایا ’’سپریم کورٹ آزاد ہے۔ ایسا نہیں کہہ سکتے کہ سپریم کورٹ کسی کے دباو میں ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’رام مندر کا معاملہ عدالت میں ہے، سپریم کورٹ کسی تنظیم یا سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا ہے‘‘۔