متحدہ عرب امارات: ایک معصوم لڑکی سے ملنے اسکے گھر کیوں پہنچےولی عہد؟

03:57PM Tue 3 Dec, 2019

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان استقبال کے لیے کھڑی بچی سے ہاتھ ملنا بھول گئے تو اُس کی دل جوئی کے لیے گھر پہنچ گئے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ابو ظبی کا دورہ کیا جہاں اُن کو خوش آمدید کہنے کے لیے بچیاں موجود تھیں۔متحدہ عرب امارات اور سعودی ولی عہد نے قطار میں کھڑے ہونے والے تقریباً تمام ہی بچوں سے ہاتھ ملایا البتہ اس دوران ایک ایسی بچی تھی جس سے شیخ محمد بن زید النہیان ہاتھ نہ ملا سکے ولی عہد کے اسٹاف نے شیخ محمد بن زید النہیان کی توجہ اس طرف دلائی تو انہوں نے بچی کی دل جوئی کا فیصلہ کیا اور اگلے ہی روز ملاقات کے لیے اُس کے گھر پہنچ گئے۔عبداللہ بن زید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہاتھ نہ ملانے اور اگلے روز بچی کی دل جوئی کرنے کی ویڈیو شیئر کی جسے صارفین نے بہت پسند کیا اور ولی عہد کی سادگی کی تعریف بھی کی۔