ماہ صیام کے دوران مسجد حرام میں آئمہ کرام کا تقرر
05:02PM Tue 16 Jun, 2015
جدہ ۔/(العربیہ)مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے خادم الحرمین الشریفین کے مشورے کے بعد ماہ صیام کے دوران آئمہ کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حسب معمول 1436ھ کے ماہ صیام میں نماز تراویح اور تہجد کے لیے آئمہ کرام کا اعلان کردیا ہے۔ باری باری نماز تراویح اور تہجد کی امامت کے فرائض انجام دینے والوں میں الشیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری، ڈاکٹر الشیخ محمد بن ایوب بن محمد یوسف اور فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر خالد بن سلیمان المہنا شامل ہیں۔