پاکستان نیشنل ڈے پروزیراعظم مودی نے ہمیں مبارکباد دی: عمران خان

02:04PM Sat 23 Mar, 2019

پاکستان میں 23 مارچ کونیشنل ڈے (قومی دن) منایا جاتا ہےاوراس سے ایک دن پہلے جمعہ کوپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان کو وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ نیوزی ایجنسی اے این آئی کے مطابق عمران خان نے دعویٰ کیا 'پاکستان نیشنل ڈے پرمودی کا میسیج ملا، انہوں نے لکھا 'میں پاکستان کے قومی دن پرپاکستان کونیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ وقت ہے کہ برصغیرکے لوگ دہشت گردی اور خوف سے آزاد ہوکرساتھ میں مل جمہوری، امن اورترقی کے لئے کام کریں۔
آپ کو بتادیں ہندوستانی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں 'پاکستان نیشنل ڈے' تقریب میں کسی بھی سرکاری نمائندے کونہیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان 23 مارچ کومنعقد ہونے جارہے 'پاکستان نیشنل ڈے' کا بائیکاٹ کررہا ہے۔ پاکستان نے جموں وکشمیرکے علیٰحدگی پسند لیڈروں کو بھی اس پروگرام میں مدعو کیا، جس وجہ سے ہندوستان نے اس کا بائیکاٹ کیا۔