معھد انوارالقرآن فیض پورہ بیدر شاخ جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام

03:23PM Tue 16 May, 2017

جلسہ تحفظ شریعت ودستار بندی و تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد بیدر۔(بھٹکلیس نیوز )مولانا مفتی سید سراج الدین بظامی بانی جامعہ روضۃ البنات وروضہ مشن اسکول بیدر نے معھد انوارالقرآن فیض پورہ بیدر شاخ جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام احاطہ مدرسہ ہذا منعقدہ جلسہ تحفظ شریعت ودستار بندی و تکمیل حفظ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مفتی محمدخواجہ معین الدین ناظم معھد انوارالقرآن کی ان کاوشوں کو سرہا تے ہوئے فرمایا کہ مولانا کی شب و روز کی محنتوں کاثمر ہے امسال4 طلباء طالبات نے حفظ قرآن کی تکمیل فرمائی ۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجید کو وہی اپنے سینے میں محفوظ کرسکتا ہے جس کے سینے پر رسول ﷺکی نظر عنایت ہوتی ہے۔آسمانی کتابوں کی کل تعداد104ہے سوائے قرآن مجید کے کسی بھی کتاب کویہ عزازحاصل نہیں ہے کہ جس کے حافظ بنے ہوں۔آج ضرورت اس بات کی ہیکہ ہمارے گھروں میں ایک ایک بچہ حافظ قرآن ہو اور عالم دین ہو۔ہر طرف مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے۔کبھی مسلم پرسنل لاء کی باقت چھیڑی جاتی ہے تو کبھی شریعت میں مداخلت کے منصوبہ بنائے جاتے ہیں ۔ملک میں 18لاکھ ہندوخواتین بے یارو مددگار اپنی زندگی گزار رہی ہیں اقتدارکو مسلم خواتین کیفکر لگی ہوئی ہے۔انہوں نے سختی کے ساتھ حاضرین کو تلقین کی کہ وہ اپنے بچوں کوعصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دیں۔ حافظ و قاری سید شاہ معین اللہ محمد محمد الحسینی جانشین سجادہ نشین درگاہ حضرت سید نا خواجہ ابو الفیض ؒ نے اپنے خطاب میں کہاکہ علم دین حاصل کرنے والوں پر اللہ کی خاص نذر کرم ہوتی ہے کہ زمین و آسمان میں اُن کا مقام ایک ساتھ بلند فرماتا ہے ۔علم کاحاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔علم حاصل کرنے کیلئے خواں تمہیں چین ہی جانا کیوں نا پڑھے۔ حافظ و قاری سید شاہ معین اللہ محمد محمد الحسینی جانشین نے کہا علم انبیاء ؑ کی میراث ہے۔حضرت سید نا خواجہ ابو الفیضؒ نو سال کی عمر شریف میں قرآن مجید حفظ فرمایا اور16برس کی عمر میں علوم شریعت کی تعلیم کی تکمیل فرمائی۔انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہم کم از کم اتنا تو علم حاصل کریں کہ ہم کو حرام وحلال کی تمیز کا علم ہو جائے۔انہوں نے بیشمار اولیاء اللہ کی تعلیمات پر سیر حاصل روشنی دالی۔ مولانا مفتی محمدفیاض الدین نظامی نائب قاضی بیدر نے کہا اللہ رب العزت نے قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے۔اللہ رب العزت اگر قرآن مجید کو پہاڑ پر آتار تا تو خشیت الٰہی کے خوف سے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجاتالیکن اللہ نے اپنے محبوب ﷺکے سینے اقدس اس کتاب مقدس کوس ناز ل فرمایا۔ آج کڑوڑوں معصوم بچوں کے سینوں میں قرآن محفوظ ہے۔اگر کوئی بندہ اللہ اور رسول اللہﷺ کو اپنا محبوب بنانا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ قرآن اورصاحب قرآن کی تعلیمات کو حاصل کرے۔محمدفیاض الدین نظامی نے مزید کہا کہ قرآن شریف ایسی مقدس کتاب ہے کہ اس کا دیکھنا،پڑھنا،سنا،سنانا بھی عبادت ہے۔جس نے بلا وجہ حفا ظ اکرام کی شان میں بلاوجہ گستاخی کی اس کا ٹھیکانا جہنم ہے۔حافظ بچہ کے والدین کو اللہ ہیرے جواہرات کا تاج پہناتا ہے۔جس کی روشنی سورج کی روشنی کو ماند کردیتی ہے۔جلسہ صدارت جناب ابوالوقارسید شاہ اسد اللہ محمد محمد الحسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت سید نا خواجہ ابو الفیض نے فرمائی جناب شاہ زین الدین کنج نشین سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ زین الدین کنج نشین ؒ ،محمد ابراہیم سابق رکن بلدیہ مجلس،شاہ متین قادری الملتانی،شاہ عبدالعزیز چندہ نقشبندی،کفایت اللہ صدیقی،محمد رفیع الدین نوری ،سیدشاہ اطہر اللہ حسینی،عطاء اللہ صدیقی،حکیم شیخ محمد فصیح اللہ صدیقی رونق شہ نشین تھے۔ جلسہ کی کاروائی کاآغاز حافظ نذیر احمدشرفی نظامی کی قرائت کلام پاک سے ہوا۔ مولا نا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی بانی وناظم معھد انوارالقرآن نے خطبہ استقبالیہ وسالانہ تعلیمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا ااستقبال کیا اس جلسہ کے نظامت کے فرائض محمدعبدالصمد منجووالامعتمد اداہ ہذانے بحسن انجام دئے اس مبارک جلسہ میں تکمیل حفظ قرآ ن کرنے والے 2خوش نصیب طلباء او2طالبات حافظ وقاری محمد اسمعٰیل،حافظ محمد مصطفی بابا،حافظہ وقاریہ حیناء سلطانا ،حافظہ وقاریہ ثناء بیگم کی دستار بندی و عطائے خلعت مہمان خصوصی کے ہاتھوں عطا کی گئی ۔ اس جلسہ میں معھد انوارالقرآن میں زیر تعلیم اُن6طلباء اور8طالبات کو بھی اسنادات عطا کئے گئے جنہوں نے تجوید وقرائت میں کامیابی حاصل کی ۔او رآخر میں مولانا محمد عظیم احمد کامل جامعہ نظامیہ صدرمدرس معھد انوارالقرآن نے اظہارتشکر کیا ۔معھد انوارلقرآن کے اساتذہ اورمحمد تاج الدین نوری ،محمد شاہدالرحمن اوردیگر نے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔