نقلی ملبوسات فروخت کرنے والا نوجوان گرفتار

02:17PM Wed 9 Aug, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ پولیس کمشنر دفتر کے سنٹرل کرائم برانچ( سی سی بی ) پولیس افسران نے نقلی ملبوسات فروخت کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے کئی ملبوسات ضبط کئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اولڈ باگلور لے آؤٹ کا رہنے والا 24سالہ منیش کمار بانسواڑّی پولیس تھانہ کی حدود میں کمناھلی سینٹ تھامس ٹاؤن میں واقع ایک ملبوسات کی دکان چلاتے ہوئے برانڈیڈ ملبوسات جیسے ایلن سولی۔ پیوما ۔ آرد۔ بلویری ۔ آڈی ڈاس۔ ویان حسین ۔ مارک پولو اور دیگر برانڈیڈ ملبوسات کے نام پر کئی نقلی مبلوسات فروخت کرکے لوگوں اور کمپنیوں کو دھوکہ دے رہا تھا ۔ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ یہ نوجوان ممبئی۔ کولکاتہ اور دیگر شہروں سے نقلی ملبوسات لار زیادہ قیمت میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے اس کی دکان پر چھاپہ مارکر دولاکھ 18ہزار روپےئے مالیت کے نقلی ملبوسات ۔ نقد رقم 22 ہزار روپےئے۔ ایک کمپیوٹر ۔ایک پرنٹر ایک آئی فون اور دیگر چیزوں کو ضبط کرلیا گیا۔ اس سلسلہ میں نوجوان کے خلاف بانسواڑی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا۔